وزنی شئے سے زخمی شخص کی موت

حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ آر ایس راجو جو پرگنا پور ضلع میدک کا متوطن تھا کشائی گوڑہ علاقہ میں ایک سینٹری گودام میں کام کرتا تھا ۔ کل کام کے دوران وزنی شئے اس کے سر سے ٹکرا گئی اور وہ شدید طور پر زخمی حالت میں برسر موقع فوت ہوگیا ۔ پولیس کشائی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے۔