وزنی شئے سے زخمی شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ حالت میں وزنی شئے کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتاہے کہ 35 سالہ رامو نائیک جو پیشہ سے مستری حیدر شاہ کوٹ علاقہ کے ساکن موملا نائیک کا بیٹا تھا ، جن کا آبائی مقام ضلع محبوب نگر بتایا گیا ہے ۔ نائیک حیدر شاہ کوٹ علاقہ میں ایک مکان میں کام کر رہا تھا کہ وزنی شئے کام کے دوران انکے اوپر گر گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔