نئی دہلی ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ رواں ماہ مختلف ریاستوں کے وزرائے اسپورٹس کو طلب کرتے ہوئے ایک اجلاس منعقد کرے گی جس میں کھیلوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات تبادلہ خیال کا اہم موضؤع ہوگا۔ مرکزی وزیر اسپورٹس سربانندا سنوول نے کہا ہیکہ مذکورہ اجلاس 20 اور 21 مارچ کو منعقد ہوگا۔ وزیراسپورٹس نے آج لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو مطلع کیا ۔ وزیراسپورٹس نے ایوان میں یہ بیان دراصل ارکان کی جانب سے ملک میں اسپورٹس کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق کئے جانے والے استفسار کا جواب دیتے ہوئے دیا ہے۔