وزراء کے ٹی آر ، نرسمہا ریڈی اور پرساد راؤ ریلوے کورٹ سے رجوع

حیدرآباد ۔ 29۔ جون (سیاست نیوز) ریاستی وزراء کے ٹی راما راؤ ، این نرسمہا ریڈی اور پدما راؤ نے آج سکندرآباد ریلوے کورٹ میں حاضری دی ۔ تلنگانہ تحریک کے دوران ریل روکو احتجاج کے سلسلہ میں ان قائدین کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے جس کی ریلوے کورٹ میں سماعت جاری ہے ۔ ریاستی حکومت نے تلنگانہ تحریک کے تمام مقدمات سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ تاہم مرکزی حکومت نے ابھی تک مقدمات سے دستبرداری اختیار نہیں کی جس کے باعث ریلوے کورٹ میں مقدمہ کی سماعت جاری ہے۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مرکزی حکومت کیوں مقدمات سے دستبرداری اختیار نہیں کر رہی ہے جبکہ ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کرلیا ہے۔

ٹیچرس کا اہلیتی امتحان ٹیٹ
ادخال فارم کی آج آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس کا اہلیتی امتحان ٹیٹ 23 جولائی کو ریاست تلنگانہ میں رکھا گیا ہے ۔ اس میں شرکت کے لیے فارمس کے ادخال کی آج 30 جون آخری تاریخ ہے ۔ اس میں بی ایڈ / لینگویج پنڈت امیدواروں کے لیے ٹیٹ پرچہ II کے لیے اہل ہیں ۔ جب کہ ڈی ایڈ امیدواروں کے لیے پرچہ اول رہے گا ۔ اس کی معلومات ، رہبری اور کوچنگ ماڈل ٹسٹ کے لیے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔