الحاج قمرالاسلام وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس وقف و اقلیتی بہبود حکومت کرناٹک نگران وزیر گلبرگہ ضلع ، چیرمین حیدرآباد کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور و پارلیمنٹری افیسرس مختار عباس نقوی سے اُن کے دفترپریاورن بھون پارلیمنٹ ہائوس نئی دہلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر الحاج قمرالاسلام نے کرناٹک میں جاری محکمہ اقلیتی بہبود کی جملہ17اسیکمات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ مختار عباس نقوی مرکزی وزیر نے الحاج قمرالاسلام صاحب کی وزارت اقلیتی بہبود کی انقلابی اسکیمات کا جائزہ لینے کے بعد ان اسکیمات کی کامیابی پر الحاج قمرالاسلام کی زبردست ستائش کی اور کہا کہ قمرالاسلام کی وزارت اقلیتی بہبود کی انقلابی اسکیمات کوملک بھر میں لاگو کرنے کی کوشش کریں گے ۔ الحاج قمرالاسلام نے مرکزکی جانب سے دئیے جانے والے پری میٹرک ، پوسٹ میٹرک و میرٹ کم مینس اسکالرشپس 75فیصد درخواست گذاروں کو دی جاتی ہیں لیکن 25فیصد درخواست گذاروں کو منظوری نہیں دی جاتی ۔ اُنہوںنے کہا کہ ریاست کرناٹک پورے ملک میں اسکالرشپس دینے میں اول درجہ پر ہے ۔ لہٰذا مابقی 25فیصد درخواست گذاروں کو بھی صدفیصد اسکالر شپ دینے کا مطالبہ کیا ۔ الحاج قمرالاسلام نے مرکزی حکومت کی جانب سے 2014-15 میں کے ایم ڈی سی کو این ایم ڈی ایف سی کے تحت 135درخواست گذار ٹرم لون کے لئے رقومات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ، کیونکہ اس سلسلہ میں اُنہوں نے محترمہ نجمہ ہپت اللہ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور سے بھی نمائندگی کی تھی لیکن پورا ایک سال گذر گیا اس سلسلہ میں اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھائے گئے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں ضلعی آفیسرس ضلع میں درخواست حاصل کر رہے ہیں لہٰذا اس ضمن میں عاجلانہ طور پر50کروڑ روپئے جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ الحاج قمرالاسلام نے کہا کہ ملک بھر میںاین ایم ایف ڈی سی کے ڈائریکٹوریٹ کی نامزدگی کے لئے سرکیولرمیں تبدیلی لائے جانے پر اعتراض جتایا ،جس کی رو سے نئے سرکیولر کے حساب سے موجودہ ڈائریکٹوریٹ ہیں اُن کو تبدیل کر کے دوسری ریاستوں کے ذمہ داروں کو نامزد کیا جارہا ہے ۔ الحاج قمرالاسلام نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق میں جو سرکیولر تھا اُس کو بحال کیا جائے اور کرناٹک کے ایم ڈی سی کے ایم ڈی کو ڈائریکٹر برقرار رکھا جائے۔ مرکزی وزیرمختار عباس نقوی نے ان تمام مطالبات پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ الحاج قمرالاسلام صاحب کے پیش کردہ مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرکے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر محمد اصغر چلبل چیرمین گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی، ڈائریکٹر مائناریٹی ویلفیر اکرم پاشاہ، سلیم احمد ایم ڈی کے ایم ڈی سی ، مسٹر گوتم پرائیوٹ سیکریٹری مختار عباس نقوی اور نثار احمد او ایس ڈی ٹو قمرالاسلام موجود تھے ۔