وریندر نے جنوبی افریقہ میراتھن میں بنایاریکارڈ

نئی دہلی۔5 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے وریندر اوجھا نے جنوبی افریقہ کی مشہور کامریڈ میراتھن میں شامل ہوکر اس مقابلے میں حصہ لینے والے پہلے ہندوستانی افسر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ریوینیو افسر اوجھا نے اس دوڑ میں ڈربن سے پیٹر مارٹبرگ کا فاصلہ 20 گھنٹے 38 منٹ 37 سیکنڈ میں طے کیا ہے ۔ یہ فاصلہ 86 کلومیٹر 73 میٹر تھا۔اوجھا نے مردوں کے 50 سے 59 سال کی عمر کے زمرے میں یہ دوڑ پوری کی۔ یہ میراتھن دنیا کی سب سے قدیم میراتھن ہے جو 92 سال سے منعقد ہوتی آرہی ہے ۔ اس میراتھن میں کئی زمروں میں رنر حصہ لیتے ہیں۔ عام طور پر میراتھن 26 کلومیٹر کی ہوتی ہے لیکن یہ دنیا کی سب سے لمبی میراتھن دوڑ ہے ۔