ورگل تالاب کنٹوں کی صفائی جاری

مکہ راج پیٹ /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مشن کاکتیہ کے تالاب کنٹوں کی صفائی کے ضمن میں صفائی کے متعلق ورگل منڈل کے موضع چاودرپلی میں ایم پی میدک کتہ پربھاکر ریڈی نے دورہ کرکے جائزہ لیا اور مشن کاکتیہ کے تحت ہونے والے تمام کاموں کو اچھی طرح انجام دین کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ موضع چاودرپلی کے تالاب میں ہونے والے صفائی کا میدک ایم پی کتہ پربھاکر ریڈی نے جائزہ لیا ہے اور متعلقہ عہدیداروں کو بخوبی ذمہ داری سے کام انجام دینے کا مشورہ دیا ۔