ورکنگ جرنلٹس یونین کی تشکیل جدید کا خیرمقدم

میدک 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسٹر محمد فاروق حسین نیشنل کونسل محمد نے میدک ضلع ورکنگ جرنلٹس کی جدید تشکیل شدہ کمیٹی میں سدی پیٹ سے تعلق رکھنے والے سینئرجرنلٹس مسرز رنگا چاری کی بحیثیت صدر اور وائس پریسیڈنٹ کی حیثیت سے جناب محمد کلیم الرحمن کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کیا اور دلی مبارکباد دی ۔ اس طرح مشرف روف حسین نے میدک ٹاون کے صحافی مسٹر محمد ریاض الدین کی بحیثیت آرگنائزنگ سکریٹری اور سینئر جرنلسٹ تلگو روزنامہ آندھرا جیوتی کے پاپنا پیٹ نامہ نگار مسٹر من پور سرینواس کو جنرل سکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کیا ۔