ورکشاپ میں خودکشی

حیدرآباد ۔ 20 ۔جولائی (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص نے ورک شاپ میں خودکشی کرلی۔ تاہم اسکی خودکشی پر تنقید ظاہر کی جارہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ شام سندر جو پیشہ سے مٹھائی تیار کرتا تھا ، مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ کاچی گوڑہ کے علاقہ میں ایک دکان میں کام کرتا تھا اور اس کی ورکشاپ میں رہتا تھا۔ ذرائع کے مطابق شام سندر ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس نے کل رات ورکشاپ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔