اے آئی ٹی یو سی نیشنل سکریٹری ڈاکٹر بی وی وجئے لکشمی کا جلسہ سے خطاب
حیدرآباد 20 ستمبر (این ایس ایس) اے آئی ٹی یو سی نیشنل سکریٹری ڈاکٹر بی وی وجئے لکشمی نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کے حالیہ بیان کی مذمت کی جس میں انھوں نے کہاکہ ملک کی آزادی سے پہلے سے بھی بعض ’’بے کار اور بے پتہ‘ یونین ہڑتالوں کی اپیل کررہی ہیں اور ورکرس ان کے مطالبات پر ہڑتال کررہے ہیں۔ آج یہاں ستیہ نارائنا ریڈی بھون میں منعقدہ تلنگانہ ورکنگ ویمن فورم کے اجلاس اور اے آئی ٹی یو سی کی پہلی ریاستی میٹنگ سے مخاطب کرتے ہوئے وجئے لکشمی نے کہاکہ 47 لاکھ سے زائد لوگ کام کررہے ہیں اور ان میں 90 فیصد خواتین ہیں۔ انھوں نے کہاکہ لیبر قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ ورکرس کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اے آئی ٹی یو سی تلنگانہ اسٹیٹ کونسل جنرل سکریٹری وی رتناکر راؤ نے کہاکہ ورکرس کے مسائل ہنوز زیرالتواء ہیں۔ حالانکہ ٹی آر ایس حکومت کو برسر اقتدار آئے پندرہ ماہ ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ایک چیف منسٹر کے لئے لیبر کے خلاف توہین آمیز بیانات دینا مناسب بات نہیں ہے۔ قبل ازیں یونین کی جانب سے نارائن گوڑہ تا حمایت نگر ایک ریالی نکالی گئی۔ یونین کے سینئر قائد پی للیتا جوشی نے میٹنگ کے آغاز سے قبل یونین کا پرچم لہرایا۔