کرناٹک۔ 27جون (سیاست ڈاٹ کام) تیسرے درجے کی کرکٹ میں فاسٹ بولر ورون نے اننگز میں 10 وکٹیں لینے کا منفرد کارنامہ انجام دے دیا۔ کے ایس سی اے تھرڈ ڈویڑن کرکٹ لیگ میچ میں فاسٹ بولر ورون سورا گمووی نے لائیڈ فاؤنڈیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے گولیڈا گڈا سی سی کیخلاف 36 رنز دے کر دس کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔