حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ماروتی سوزوکی انڈیا لمٹیڈ کی جانب سے ورون موٹرس کو سال برائے 2015-16 باوقار ’ آل انڈیا بیسٹ پرفارمینس ڈیلر ‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ 4 مئی کو سنگاپور میں منعقدہ آل انڈیا ڈیلرس کانفرنس میں آر سی بھارگوا صدر نشین ماروتی سوزوکی انڈیا نے ایم ڈی و سی ای او کنیچی ایوکوا و دیگر کی موجودگی میں ایم ڈی ورون موٹرس وی ورون دیوکو پیش کیا ۔ اس موقع پر مسرس وی لکشمی کشور ، ڈائرکٹر ورون موٹرس ، آر سی راجو ای ڈی ، ڈی کے راجو ڈائرکٹر ورون موٹرس موجود تھے ۔ ورون دیو ایم ڈی ورون موٹرس نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ورون موٹرس کو گاہکوں کے تئیں خدمات ، ورکشاپ ، ڈیلر شپ و دیگر کارکردگی کے سبب دیا گیا جب کہ ملک میں 415 ماروتی ڈیلرس میں ورون موٹرس کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ۔ پریس کانفرنس میں وی ورون دیو ، ایم ڈی ورون گروپ ، وی آر سی راجو ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ، ڈی کے راجہ ڈائرکٹر اور دیگر اسٹاف موجود تھے ۔۔