ورون موٹرس پر ماروتی سوزوکی سیزکا آغاز

وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کے ہاتھوں بیگم پیٹ شوروم پر پہلے کسٹمر کو کار کی کنجی حوالے
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کے نمبر ون ماروتی سوزوکی کارڈیلر ورون موٹرس پرائیوٹ لمٹیڈ نے ماروتی سوزوکی مڈ ۔ سائز پریمیم سیڈن سیگمنٹ کار CIAZ کو لانچ کیا ۔ CIAZ ڈیزل ہندوستان کی ایک بہت ہم کم فیول خرچ کرنے والی کار ہے جو یوروپین اسٹائلس کی پیشکش کرتی ہے اور کئی خصوصیات رکھتی ہے ۔ تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے ورن کے بیگم پیٹ شوروم پر ماروتی سوزوکی CIAZ کا رسمی آغاز کیا اور تلنگانہ کی پہلی CIAZ کی کنجی اس کے پہلے کسٹمر کے حوالہ کیں ۔ اس موقع پر جی کے کنسل ، ایس بی آئی جنرل مینجر ( نیٹ ورک I ) مسٹر منیش بالی ، ریجنل مینجر ، ماروتی سوزوکی انڈیا اور ورون دیو ، ڈائرکٹر ورون گروپ موجود تھے ۔ اس کار کو ایک برانڈ نیو پلیٹ فارم پر بنایا گیا ہے اور اسے اختراعی طور پر CIAZ کا نام دیا گیا ہے ۔ CIAZ کا مطلب ہے کمفارٹ ، انٹلی جنس ، اٹیٹیوڈ ، زیل ۔ اس کار کے انٹیرئرس بھی بہت اچھے ہیں ۔ اور اسے سیفٹی کے لیے سوزوکی کی ٹوٹل ایفکیٹیو کنٹرول ٹکنالوجی (TECT) بنایا گیا ہے ۔ اس کی فیول ایفیشینسی 26.21 کلومیٹر فی لیٹر ہے ۔ یہ کار سات کلرس میں دستیاب ہے اور اسکی قیمت حیدرآباد میں پٹرول کے لیے 734612 تا 973794 اور ڈیزل کے لیے 841479 تا 1020612 ہے ۔ اس کار میں سن گلاس ہولڈر ، ایلیومنٹیڈ فرنٹ کنسول باکس ، فرنٹ سنٹر آرم ریسٹ ، کی لیس انٹری ، الیکٹریکلی فولڈیبل اور آر وی ایم ، ڈرائیور سیٹ ہائیٹ ایڈجسٹر ، آڈیو وتھ سی ڈی یو ایس بی / Auxin ، 4 اسپیکرس ، 2 ٹوئیٹرس ، بلیو ٹوتھ جیسی خصوصیات ہیں ۔۔