بچکنڈہ 13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب فہیم عبدالباری کی اطلاع کے مطابق 14 مارچ بروز ہفتہ صبح 10 تا 4 بجے نئی آبادی مدینہ مسجد کا افتتاح عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس افتتاحی تقریب میں شہر نظام آباد کی بزرگ شخصیت مولانا سید ولی اللہ قاسمی امام و خطیب مکہ مسجد نظام آباد، مولانا خضر خان قاسمی کے علاوہ مولانا عبدالرقیب قاسمی امام و خطیب مدینہ مسجد بانسواڑہ کے بیانات ہوں گے۔ تمام حضرات سے شرکت کی گذارش ہے۔