ورنگل میں 16اگسٹ کو اجتماعی شادیوں کا اہتمام

ورنگل۔/5اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد اسلم صدر سعدیہ ویلفیر سوسائٹی ورنگل کی اطلاع کے بموجب 16اگسٹ سٹی فنکشن پیالیس ایل بی نگر ورنگل میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ غریب مستحق والدین 10اگسٹ تک سعدیہ ویلفیر سوسائٹی کے دفتر منڈی بازار ( جانی میاں سوڈا گیاس ) پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ 16اگسٹ کو منعقد ہونے والی اجتماعی شادیوں میں ہر ایک جوڑے کو پلنگ، بستر، الماری، اسٹیل کا سامان کے علاوہ ضروریات زندگی کا سامان تقریباً 30ہزار تک دیا جاتا ہے۔ خواہشمند حضرات صدر سوسائٹی محمد اسلم ، نائب صدر محمد احمد علی7386399667 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔