ورنگل میں کمیونسٹوں و وائی ایس آر سے کانگریس کی تائید کی اپیل

حیدرآباد 31 اکٹوبر ( آئی این این ) تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی نے کمیونسٹ جماعتوں اور وائی ایس آر کانگریس سے اپیل کی کہ وہ ورنگل لوک سبھا کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کی تائید کریں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ڈکٹیٹر کی طرح کام کر رہے ہیں اس لئے ان کے خلاف ان جماعتوں کو کانگریس کی تائید کرنی چاہئے ۔