سینکڑوں کارکنوں و طلبہ کی شرکت ، وجئے شانتی اور کونڈہ سریکھا گرفتار
ورنگل۔ 25 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس قائدین نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بورڈ کی جانب سے ہوئی دھاندلیوں کی وجہ سے کئی طلبہ نے خودکشی کی ہے، اس کے خلاف ورنگل کلکٹریٹ پر دھرنا پروگرام منظم کیا گیا جس میں وجئے شانتی، کونڈہ سریکھا اور دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے حصول کیلئے جوانوں نے اپنی جانوں کو قربان کیا۔ تلنگانہ حاصل ہونے کے بعد اپنے حق کیلئے طلبہ خودکشی کررہے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کی خودکشی کے ذمہ دار اور طلبہ کو پریشان کرنے والے بورڈ عہدیداروں اور وزیر تعلیم جگدیش ریڈی کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ ہمت سے رہیں، انصاف ملنے تک ہم لڑیں گے۔ طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کی ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بے قاعدگیوں سے لاکھوں طلبہ پریشان ہوچکے ہیں۔ وہیں کئی طلبہ نے خودکشی کی ہے۔ طلبہ کی تائید میں حکومت اور بورڈ کے خلاف کانگریس نے ہنمکنڈہ ایکاش پارک کلکٹریٹ احتجاجی ریالی نکالی۔ پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے کانگریس قائدین اور طلبہ کو زبردستی حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین وی وی سرینواس، امباڈی راویندر، مظہر حسین، رؤف لال دیگر کانگریس کارکنوں اور طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے سینکڑوں طلبہ شریک تھے۔