ورنگل میں نکسلائیٹ جوڑے کی خودسپردگی

ورنگل 21 اپریل (پی ٹی آئی) ممنوعہ تنظیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے آج پولیس کے روبرو خودسپردگی اختیار کی۔ ورنگل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ عنبر کشور جھا نے کہاکہ 40 سالہ بھاسکر عرف روی جو ایک ماؤنواز ہے کھمم ضلع کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے اس کے خصوصی گریلا (چھاپہ مار) اسکواڈ کے لئے کام کرتا تھا۔ اس کی بیوی 30 سالہ سنیتا ضلع کمیٹی کی رکن تھی۔ پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والے بھاسکر نے 1999 ء میں سی پی آئی (ایم ایل) سے متاثر ہوکر پیپلز وار گروپ میں شامل ہوا تھا۔