ورنگل۔25جون ( فیکس) ماہانہ فاتحہ حضرت سیدنا معشوق ربانیؒ نعتیہ محفل و مشاعرہ کا انعقاد 21جون 2014ء بروز ہفتہ بعد نماز عصر تا عشاء عمل میں آیا ۔بعد نماز عصر محفل درود پاک سجائی گئی ‘بعد نماز عشاء ضیائے مصطفےؐ کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ و محفل نعت کا انعقاد عمل میں آیا ۔ قاری محمد امجد علی رضوی امام و خطیب مسجد حضرت ہدایت علی شاہ کاوری مولاعلی کی تلاوت کلام مجید سے محفل کا آغاز ہوا ۔ جناب سید عظیم الدین ناہیدؔ معتمد بزم محبان امام احمدرضا ورنگل نے حمد باری تعالیٰ پیش کی ‘ اس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں جناب سید منظور حسین صاحب موظف مدرس ‘ ماسٹر محمد سلیمان ‘ جناب عبدالرشید ‘جناب محمد اسرار ربانی ‘ جناب محمد ثروت صاحب ‘ جناب محمد حسام الدین عاجزؔ‘ جناب محمد سرور محی الدین سرور‘ جناب محمد تاج الدین مضطرؔ‘ جناب اندور محمد عبادلقادر‘ سید عظیم الدین رضوی ناہیدؔ‘ جناب سید محمد حسینی برگر‘ الحاج سید خواجہ معین الدین ‘ محمد عظیم الدین ‘ سید عظیم الدین قلعہ ورنگل‘ محمد داؤد صاحب ‘ مولوی محمد نجم الدین گیلانی‘ ڈاکٹر عزیز سلیم ‘ شیخ فرید ‘ سید اکبر حسین و دیگر نے شرکت کی اور محفل درود و محفل نعت کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ صلوٰۃ و سلام ودعائے خیر اُمت پر محفل اختتامک و پہنچی ۔