قاضی پیٹ /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غریب و پسماندہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے اقلیتوں کو خود روزگار اسکیم کے تحت تلنگانہ حکومت کی جانب سے ضلع کے سارے میناریٹی فینانس کارپوریشن میں مسلم نوجوان بالخصوص 55 سال کے عمر رسیدہ افراد کو 50 فیصد سبسیڈی منظور کرتے ہوئے خود روزگار اسکیم اور بینکس کے ذریعہ قرضہ جات کیلئے درخواستوں کی ادخال کی آخری تاریخ 16 اپریل مقرر کی گئی ہے ۔ میناریٹی فینانس کارپوریشن ورنگل ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر بھاگیا اما نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ورنگل میناریٹی فینانس کارپوریشن 3 کروڑ 75 لاکھ روپیوں کا بجٹ منظور کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ بنکوں کے ذریعہ 21 سال تا 55 سال کے افراد کو فی کس 50 فیصد سبسیڈی کے ذریعہ 1 لاکھ تا 5 لاکھ روپئے لون فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے درخواست گذاروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی درخواستوں کو Online کے ذریعہ 15 اپریل تک سائیٹ http://tsobmms.cgg.gov.in/ پر داخل کریں ۔ بینک کے ذریعہ اپنا کھاتہ اکاونٹ نمبر کے ساتھ بینکس کا Concernلیٹر آدھار کارڈ اور سالانہ 75 ہزار کا انکم سرٹیفکیٹ اور راشن کارڈ کی رسید اور دیہاتوں میں رہنے والوں کی انکم 60,000 سے اندرون رہے ۔ اس کے ساتھ مفت کمپیوٹر کوچنگ کا بھی آغاز کیا گیا ہے ۔ ویب سائیٹ www.apsmfc.com پر مزید تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے ۔