قاضی پیٹ ۔28 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل میں مندروں کی مورتیوں کا سرقہ کرنے کی سارقین کی ٹولی کا پردہ فاش پولیس کمشنر سدھیر بابو کا انکشاف ضلع ورنگل کے مختلف مقامات پر موجود مندروں کا سرقہ کرنے والی ایک ٹولی کا پردہ فاش کیا گیا ۔ ورنگل سی سی ایس پولیس نے تلاشی مہم کے دوران منگل کی رات دیر گئے تین نوجوانوں کو حراست میں لئے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت کی اشیاء برآمد کرلی گئی اس بات کا انکشاف کل شام ورنگل پولیس کمشنر سدھیر بابو نے ایک پریس کانفرنس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے سال 2013 سے ورنگل کی اہم مندروں میں چند نوجوانوں کی جانب سے مورتیوں کے سرقہ کی وارداتیں ملوث ہونے کی شکاتیں درج کی گئیں ۔ پولیس نے گزشتہ چند دنوں سے ایسے صارفین کی گرفتاری کیلئے ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل عمل میں لائے ہوئے کل رات دیر گئے ملگ روڈ کے قریب تین نوجوان جن کا تعلق ضلع ورنگل کے ایٹور تاکارم سے بتلایا گیا جن کے قبضہ سے ایک مورتی برآمد ہوئی ۔ سارقین سے پوچھ تاچھ کے بعد مزید دو سارقین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے کل ملا کر 30 سے زائد بیش قیمتی مورتیاں پولیس نے اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے جس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ روپئے بتائی گئی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل اے سی پی ایشور راؤ ، شوبھن کمار کے علاوہ دیگر پولیس عہدیدار موجود تھے ۔