ہنمکنڈہ ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر ورنگل کی سڑکیں معیار کی تعمیر کی جائے گی ۔ حادثات کی روک تھام کیلئے سڑکیں معیاری ہونا چاہئے ، تلنگانہ حکومت سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار ورنگل ( ہنمکنڈہ ) ایم ایل اے ڈی ونئے بھاسکر ہنمکنڈہ چوراستہ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ ہنمکنڈہ چوراستہ تا وجئے ٹاکیز روڈ ، بس اسٹانڈ روڈ مکمل طور پر خراب ہوچکی ہے ۔ اس کی تعمیر انتہائی ضروری ہے علاوہ اس کے ہنمکنڈہ چوراستہ کے اطراف و اکناف کی تمام سڑکیں انتہائی خستہ ہیں ۔ بڑے بڑے گڑھے اور شگاف پڑے ہوئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے آئے دن کئی ایک افراد حادثہ کا شکار ہورہے ہیں ۔ رکن اسمبلی ورنگل ( مغرب ) ہنمکنڈہ ڈی ونئے بھاسکر نے سابق فلور لیڈر ورنگل میونسپل کارپوریشن ابوبکر ایڈوکیٹ ، ٹی آر ایس ڈسٹرکٹ صدر نعیم الدین ، محمد مجاہد ، زبیر بک اسٹال کے علاوہ ورنگل میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کے ساتھ ہنمکنڈہ چوراستہ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے اطراف کی سڑکوں اور ٹریفک کا جائزہ لیا ۔