ورنگل 22؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر انجمن حجاج ورنگل‘ خواجہ سراج الدین ڈپٹی میئر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن ممبر ریاستی حج کمیٹی ریاست تلنگانہ نے زکریا فنکشن ہال رائے پور ہنمکنڈہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ورنگل سے جانے والے تمام عازمین حج کے لئے 24؍ جولائی بروز منگل 10 بجے دن زکریا فنکشن ہال ہنمکنڈہ میں ٹیکہ اندازی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جا رہاہے ۔ اس پروگرام کی صدارت ڈپٹی میئر ورنگل و ممبر حج کمیٹی محمد خواجہ سراج الدین کریں گے ۔ جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ضلع کلکٹر ورنگل (اربن) امرا پالی کاٹا ‘ پولیس کمشنر وی رویندر ‘ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ ‘ سجادہ نشین حضرت سید شاہ افضل بیابانی قاضی پیٹ ‘ سیدشاہ حیدر ہلال الدین قادری ‘المعروف نوید بابا سجادہ نشین درگارہ معشوق ربانی عرس جاگیر ورنگل ‘ سید شاہ مصطفے قادری کمال پاشاہ سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ قادر محی الدین قادری حویلی عرسجاگیر ‘ مولانا محمد فصیح الدین قاسمی قاضی شریعت ورنگل ‘ محمد شکیل جماعت اسلامی ورنگل ‘ شرکت کریں گے ۔ انہوںنے عازمین حج سے خواہش کی کہ اپنے ساتھ دو اسٹامپ سائز فوٹو لائیں ۔ عازمین حج کے لئے ظہرانہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹر انیس احمد صدیقی سیل نمبر : 9908763454 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں اس موقع محمد نعیم الدین صدر ڈسٹرکٹ ٹی آر ایس پارٹی اقلیتی سیل ورنگل ‘ محمد یعقوب علی سنٹرل حج کمیٹی تربیت یافتہ‘محمد اسماعیل ذبیح حج کمیٹی ورنگل موجود تھے ۔