ورنگل میں ضمنی پارلیمانی چناؤ کی سرگرمیاں شروع

قاضی پیٹ /8 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس پارٹی کے ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے ورنگل کے پارلیمنٹ کی نشست سے استعفی دے دیا تھا ۔ جس کے باعث ورنگل میں دوبارہ ضمنی چناؤ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ورنگل کے پارلیمان نشست پر کامیابی کیلئے ٹی آر ایس ، کانگریس اور بی جے پی اور دیگر پارٹیاں سرگرم ہیں ۔ اپنے اپنے امیدوار کو میدان میں اتارنے کیلئے پارٹیاں جدوجہد کر رہی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دینے کیلئے پارٹیاں شش و پنچ میں مبتلا ہے ۔ واضح رہے کہ سال 2014 کے انتخابات میں ٹی آرایس پارٹی سے مقابلہ کرتے ہوئے کڈیم سری ہری نے کانگریس پارٹی کے امیدوار سرسلہ راجیہ کے خلاف 397000 کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ اس بار ضمنی چناؤ میں کاگنریس پارٹی کی جانب سے سابق ، مرکزی وزیر و ملکاجگری پارلیمانی امیدوار ایس ستیہ نارائن کو میدان میں اتارنے کی اطلاع ہے