قاضی پیٹ :30؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کی جدوجہد میں اپنی جان کی قربانی دینے والے شہیدان تلنگانہ کے نوجوانوں کے مجمسہ کا ضلع کلکٹر کے رہائش گاہ صوبیداری کے روبر نصب کیا گیا ۔ یکم جون کو رات 12 بجے یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ضلع کلکٹر ورنگل مسٹر جی کشن کے ہاتھو ںنقاب کشائی عمل میں آئے گی ۔ ٹی آر ایس پارٹی کے اقلیتی قائد محمد نعیم نے بتایا کہ ضلع ورنگل سے تقریبا 110 سے زائد نوجوان علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں اپنے جان کی قربانیاں دیں ہیں جن میں 9 مسلمان ایک خاتون شامل ہے ۔ تشکیل تلنگانہ کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلمان بھی اپنی جان کی قربانیاں دے دی ۔ شہیدوں میں سے کریم اللہ 21 سالہ ،سویرا 19 سال ،سراج احمد 42سال ،شیخ انور 29 سال ،عرفان خان،فرید الدین 35 سال حصول تلنگانہ کیلئے اپنی جانیں نچھاو کردی ۔ ان سارے شہیدان کے لواحقین کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ شہیدان کے وراء میں ایک ایک خاندان کو سرکاری ملازمت فراہم کیا جائے ۔