ورنگل 22 نومبر (ذریعہ ڈاک) سلسلہ محمودیہ کے جلیل القدر صوفی بزرگ حضرت الحاج شاہ محمد اسمٰعیل محمودی القادری الملتانی چشتی صابریؒ جانشین حضرت خلف بانی اسلامیہ کالج ورنگل محلہ شیرپورہ ورنگل کا 27 واں سالانہ عرس شریف کی سہ روزہ تقاریب یکم صفر المظفر 1436 ھ تا 3 صفرالمظفر 1436 ھ زیرسرپرستی الحاج غوث احمد محمودی القادری سجادہ نشین منایا جارہا ہے۔ نظام العمل کے مطابق یکم صفرالمظفر بعد نماز مغرب غسل شریف، بعد نماز عشاء قصیدہ بردہ شریف و صندل شریف ہوگا۔ 2 صفرالمظفر بعد نماز مغرب تناول تبرک، چراغاں، فاتحہ عرس شریف و نعتیہ مشاعرہ بہ اہتمام بزم محمدی ورنگل ہوگا اور 11 ساعت شب محفل سماع ہوگی۔ 3 صفر المظفر بعد نماز فجر ختم کلام مجید سلام و فاتحہ خوانی کے ساتھ تقاریب عرس کا اختتام ہوگا۔ اہل محبت سے شرت کی گذارش کی ہے۔