ورنگل 30 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ورنگل میں کلکٹر، جوائنٹ کلکٹر، میونسپل کارپوریشن کمشنر کے تبادلہ ہوکر دس دن بھی نہیں گزرے تلنگانہ حکومت نے ایک ساتھ بڑے پیمانہ پر ضلع ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر، ڈی آر او ڈی آر ڈی اے پی ڈی، ڈوما پی ڈی، ایس ایس اے (سروا شکھشا ابھیان) پی او، دلت ترقیاتی محکمہ کے ڈی ڈی، ایس آر ایس سی عہدیداروں کے تبادلے کے احکامات جاری ہوچکے ہیں۔ تبادلہ پر ورنگل آنے والے عہدیدار گزشتہ میں ورنگل میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اُنھوں نے جنگاؤں آر ڈی او ڈوما پی ڈی، ڈی آر ڈی اے انچارج پی ڈی کی حیثیت سے ورنگل میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ورنگل ڈی آر او کی حیثیت سے کے شوبھا کا تبادلہ کیا گیا جو کریم نگر فاریسٹ ایف ایس او کی حیثیت سے کام کررہی تھیں۔ نلگنڈہ ضلع دیورکنڈہ آر ڈی او کا ڈوما پی ڈی ورنگل کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا۔ دلت طبقہ فلاح و بہبود ڈی ڈی کی حیثیت سے کرشناوینی کو بنایا گیا۔ سروا سکھشا ابھیان پراجکٹ آفیسر کی پوسٹنگ پر ایس سنگیتا آنے والی ہیں۔ کنتنا پلی پراجکٹ، ایم ڈیویڈ، ڈی آر ڈی اے پی ڈی وینکٹیشور ریڈی تبادلہ پر آنے والے ہیں۔ جلد سے جلد یہ تمام عہدیدار اپنے اپنے محکموں کا جائزہ لیں گے۔ واضح رہے کہ ضلع ورنگل میں پولیس عہدیاروں کے بھی حال ہی میں بڑے پیمانہ پر تبادلے عمل میں لائے گئے۔ ڈی آئی جی ایس پی، ڈی ایس پی، سرکل انسپکٹر، ایس آئی کے ضلع بھر میں تبادلے ہوچکے ہیں۔