حیدرآباد 28 اگست (پریس نوٹ ) سب انجینئر انچارج اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر TSNPDCL وردھنا پیٹ منڈل ورگل کو اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ تفصیلات کے بموجب مذکورہ سب انجینئر نے شکایت کنندہ سے دس ہزار روپئے رشوت طلب اور قبول کی تھی۔ رشوت میں دی گئی رقم اس کے پاس سے برآمد کرلی گئی ۔ سب انجینئر کو گرفتار کرلیا گیا اور ایڈیشنل اسپیشل جج برائے ایس پی ای اینڈ اے سی بی کیسس حیدرآباد کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔