240 ٹرک حادثات ، 50 قتل ، 775 عصمت ریزی کے واقعات
قاضی پیٹ ۔ /30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ورنگل میں سال 2015 ء میں موسمی حالات کی وجہ معاشی اعتبار سے اپنی زراعت میں نقصان کے سبب زندگی سے بیزار ہوکر ایک سو پچاس کسانوں نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی تاہم اب تک ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے نہ ہی حکومتی امداد فراہم کی گئی ۔ واضح رہے کہ یہاں پر قتل کی وارداتیں ، عصمت ریزی ، لینڈ گرابینک کے علاوہ سرقہ کی سنگین وارداتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ سال 2014 ء میں 650 عصمت ریزی کے واقعات درج کئے گئے تھے جبکہ 2015 ء میں 775 واقعات درج ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال قتل کی 40 وارداتیں پیش آئی تھیں ۔ سال 2015 ء میں 50 وارداتیں درج ہوئیں ۔ اسی کے ساتھ لاپتہ ہونے کے 170 شکایتیں درج کئے گئے تھے ۔ اس سال 300 سے زائد لاپتہ ہونے کی شکایتیں درج ہوئیں ۔ اغواء کی وارداتیں سال 2014 ء میں 35 درج کی گئی تھیں جبکہ اس سال 2015ء میں 40 وارداتیں درج ہوئیں ۔ سرقہ کی وارداتوں میں بھی شدید اضافہ ہوا ۔ اس کے ساتھ ضلع ورنگل کے شہر میں مختلف مقامات میں 240 سڑک حادثات پیش آئے جن میں 180 سے زائد افراد کی موت واقع ہوئی ۔ /7 اپریل 2015 ء کو ورنگل ضلع کے الیر علاقہ میں واقع پمبرتی کے قریب 5 مسلم نوجوان قیدیوں کو عدالت میں منتقلی کے دوران پولیس ٹیم نے انکاؤنٹر میں مار گرایا ۔ /23 ستمبر 2015 ء کو ورنگل کے گوند راؤ پیٹ کے جنگلی علاقہ میں مزید ایک انکاؤنٹر میں ٹی شرتی اور ودیا ساگر ماو نوازوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔ سابقہ رکن پارلیمنٹ سرسلہ راجیہ کے ارکان خاندان کی خودکشی سے ورنگل میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔