ورنگل ۔ 9 ۔ جون ( ذریعہ ای میل ) مٹی پیالیس فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں صبح 11 صفا بیت المال شاخ ورنگل کے زیراہتمام رمضان راشن کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس جلسہ میں جناب شاہد مسعود ایڈیشنل کمشنر عظیم تر بلدیہ ورنگل اور جناب محمد شکیل مالک کولی بیڑی فیکٹری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ جلسہ کا آغاز جناب قاری سی شبیر کی قرات کلام پاک سے کیا گیا ۔ مولانا منور حسین نے نعت پیش کی ۔ مولانا نوشاد عالم نے رمضان المبارک ، مہینہ اور روزہ کی عظمت و فضیلت پر روشنی ڈالی ۔