ورنگل /3 مئی ( ذریعہ فیاکس ) مفتی بلال ا حمد قاسمی استاذ جامعہ ہذا کی اطلاع کے بموجب جامعتہ القرآن للبنات ورنگل میں 27 اپریل سے 27 مئی تک بوقت 9 بجے صبح تا 12 بجے دوپہر خواتین و طالبات کیلئے دینی تربیتی سمر کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جس میں طہارت اذکار نماز ، نماز کی عملی مشق ، دعائیں احادیث ، اردو اور دین کی ضروری و اہم باتیں سکھائی جائیں گی ۔ لہذا تمام شہریان ورنگل سے پرخلوص گذارش کی جاتی ہے کہ کثیر تعداد میں اپنی خواتین و طالبات کو اس سنہری موقع سے استفادہ کاموقع عنایت فرماکر مشکور فرمائیں ۔