ورنگل میں جمعرات کو کُل ہند مشاعرہ

ورنگل 28 اپریل (ای۔میل)بزم گلشن ادب ورنگل کے زیر اہتمام بروز جمعرات 30اپریل 8:30 بجے شب بمقام آبنوس فنکشن ہال ،ایل بی نگر (ورنگل) میں کل ہند مشاعرہ (مزاحیہ و سنجیدہ) کا انعقاد عمل آرہا ہے۔ اس مشاعرہ میں ہندوستان کے معروف شعراء کرام کو مدعو کیا گیا ہے جس میں قابل ذکر شبینہ ادیب (کانپور)، جوہر کانپوری (یوپی)، بے دھڑک مدراسی(چینائی)، ابراہیم خان ایاز(حیدرآباد)، ٹپیکل جگتیالی(کریم نگر)، فیروز رشید (ناندیڑ)، گوند اکشے (حیدرآباد) ، بصیر افضل (حیدرآباد) ، اطیب اعجاز (حیدرآباد) ، چچالموری (محبوب نگر)، عبدالکریم درویش (مہاراشٹرا)کے علاوہ میزبان شعراء کرام کلام پیش کریں گے۔ مشاعرہ کی صدارت محمد عبدالمجید سکریٹری بلوبرڈس ایجوکیشنل سوسائٹی انجام دیں گے ۔ نگرانی ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر شانتی سنگھم کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مسٹر سرفراز احمد آئی اے ایس کمشنر عظیم تر ورنگل بلدیہ ، مہمانان اعزازی کی حیثیت سے پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر وسکریٹری تلنگانہ اُردو اکیڈیمی، شاہد مسعود ایڈیشنل کمشنر عظیم تر بلدیہ وغیرہ نے شرکت کریں گے۔