ورنگل /11 جون ( ذریعہ فیاکس ) جناب حافظ نصیرالدین حسامی کی اطلاع کے بموجب 13 جون بروز جمعہ بوقت 10 بجے شب بمقام مدرسہ عربے دارالسلام للبنات رائے پورہ ہنمکنڈہ میں جلسہ شب برات منایا جارہا ہے ۔ اس جلسہ کو مدرسہ عربیہ دارالسلام للبنات کی صدر معلمہ و دیگر معلمات شب برات کے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔خواتین بالخصوص کالج کی طالبات سے بپابندی وقت استافے کی خواہش کی جاتی ہے ۔