ورنگل میں تین سابق نکسلائٹس گرفتار

ورنگل ۔ 6 ۔ دسمبر : ( پی ٹی آئی ) : ضلع ورنگل میں وینکٹ پور پولیس نے ملگ ڈیویژن کے موضع وینکٹ پور میں ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران نکسلائٹس کے جن شکتی گروپ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس راجہ مہندر اناٹک نے ان تین افراد کی شناخت بوڈا گانی سارانگم ساکن پداپور ، پاتا کمارا سوامی ریان گوڈم اور پی تروپتی نرسنگ پور ( کریم نگر ) کی حیثیت سے کی ہے۔
پولیس نے ان تینوں کو اس وقت روک لیا جب وہ مشتبہ حالت میں گھوم رہے تھے ۔ پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تھی ۔ جنہیں پکڑلیا گیا ۔۔