مولانا اعظم علی صوفی و دیگر علمائے کرام کی شرکت
ورنگل۔/14جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا سید شاہ مصطفے قادری کمال پاشاہ سجادہ نشین سید شاہ قادر محی الدین قادری کی نگرانی میں 15جون بروز پیر بعد مغرب حویلی عرس جاگیر جلسہ جشن ولادت غوث اعظم دستگیر و استقبال رمضان کے ساتھ ساتھ عطائے خلافت تقریب منعقد ہوگی جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سید شاہ محمد علی مرتضیٰ قادری، سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ حضرت معشوق ربانی، جناب غوث محی الدین ، سید خواجہ ہادی الدین چشتی سجادہ نشین بارگاہ شمشیر برہنہ ( حیدرآباد ) سید شاہ غلام افضل بیابانی سابق صدر وقف بورڈ آندھرا پردیش، سید شاہ حیدر ولی اللہ قادری سجادہ نشین تلنگانہ سید شاہ احمد نو ر اللہ حسنی حسینی قادری متولی و سجادہ نشین آستانہ ٹیکمال،سید شاہ ابو تراب قادری بندہ نوازی قدیری سجادہ نشین ہلکٹہ شریف، محمد یوسف ، محمد علی و دیگر شرکت کریں گے۔جشن ولادت غوث اعظم دستگیر ؒ و استقبال رمضان المبارک میں مہمان مقررین مولانا سید اعظم علی صوفی( صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ ) مولانا حسیب الحسن صدیق سکریٹری سنی علماء بورڈ حیدرآباد، سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ ( حیدرآباد ) مولانا فصیح الدین نظامی ( جامعہ نظامیہ ) مولانا سید شرف الدین امام و خطیب مسجد معشوقیہ عرس جاگیر، مولانا خواجہ جعفر العابدین رضوی کے خطابات ہوں گے۔مولانا کمال پاشاہ نے بتایا کہ 15جون بعد عصر حویلی عرس جاگیر ورنگل میں سید یحییٰ پاشاہ قادری المعروف شعیب پاشاہ خلعت دی جائے گی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر خواجہ عزیز احمد عرسی انجام دینگے۔ حیدرآباد و مقامی نعت خواں حضرات نعتیہ کلام پیش کریں گے۔شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔