سوئزر لینڈ ٹرانسپورٹ ٹیم کا دورہ ، مختلف مقامات کا معائنہ
ورنگل /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تاریخی شہر ورنگل کی سڑکوں پر آٹومیٹک مونو ریل دوڑے گی ۔ 14 سو کروڑ کی لاگت سے 20 ماہ میں یہ پراجکٹ تیار ہوگا ۔ ہر گھنٹہ 5 ہزار مسافرین کو سفر کی سہولت فراہم ہوگی ۔ قاضی پیٹ تا ورنگل کا سفر 15 منٹ میں طئے ہوگا ۔ مونوریل کی رفتار 80 کیلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی ۔ ٹرائی سٹی ورنگل ، ہنمکنڈہ ، قاضی پیٹ کی سڑکوں پر سویزرلینڈ ٹرانسپورٹ کمیٹی کے عہدیدارن کی ٹیم کے ارکان فرانز زوچر ، گرینڈ سلینڈس ، گلوبل اسپکٹرم کنلسٹنٹ پریسڈنٹ مصطفی حسن سی ای او سنیل ورما نے گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن مسٹر این فرینڈز ڈپٹی مئیر خواجہ سراج الدین کے ہمراہ شہر ورنگل کے علاقہ مڑی کنڈا قائی پیٹ ریلوے اسٹیشن 100 فٹ روڈ ہنمکنڈہ جو راست پوچاماں میدان وینکٹ راما گھیٹر ورنگل ریلوے اسٹیشن فورٹ ورنگل کا دورہ کرتے ہوئے مونو ریل پراجکٹ کے تعلق سے جائزہ لیا ۔ دورہ کنندہ ٹیم نے روزانہ کتنے مسافر سفر کرتے ہیں دوران سفر کونسی سواری استعمال کرتے ایک مسافر روزانہ کتنے روپئے اپنے سفر کیلئے خرچ کرتا ہے ۔ شہر ورنگل کی جملہ آبادی کیا ہے ۔ موٹر سائیکل آٹو ، کار ، آر ٹی سی بسوں کی تعداد مسافرین سے کتنا روپئے چارج کرتے ہیں ۔ ان تمام تفصیلات سے آگاہی حاصل کی ۔ قاضی پیٹ کا ورنگل 12 کیلومیٹر مونو ریل راستہ میں عمارتیں ، نالا پائپ لائین کیبل لائن ، کیبل لائین کے تعلق سے گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں سے معلومات حاصل کی ۔ ہنمکنڈہ چوراستہ پر جنکشن کی تعمیر کے تعلق سے اور پوچماں میدان جنکشن کا سڑک پر رانی روردما دیوی مجسمہ کے تعلق سے فکرمندی ظاہر کی ۔ ورنگل میں موجود اشیاء کی سب سے بڑی زرعی مارکٹ کے تعلق سے واقف کروایا گیا جہاں ہر روزانہ 10 تا 20 ہزار افراد زرعی مارکٹ آتے ہیں ۔ ورنگل شہر میں اس وقت 30 ہزار سے زائد آٹو موجود ہیں ۔ ورنگل میں مونو ریل پراجکٹ قائم کرنے کے تعلق سے بہت جلد ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ سے بات چیت کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ڈاویس میں انٹرنیشنل سمیت دورہ کے موقع پر وزیر بلدی نظم و نسق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی آر نے ریاست تلنگانہ میں مونو ریل پراجکٹ کے تعلق سے متعلقہ کمپنی کے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ دورہ کی دعوت دی تھی ۔ اسی سلسلہ میں ٹیم نے ورنگل کا دورہ کیا ۔