ورنگل میں آج سے عرس تقاریب کا آغاز

ورنگل /6 مئی ( ذریعہ فیاکس ) سلسلہ محمودیہ کی جلیل القدر صوفی بزرگ حضرت سید شاہ الحاج حبیب احمد محمودی القادری الملتانی چشتی صابری ( جانشین حضرت خلف بانی اسلامیہ کالج ورنگل ) محلہ شیرپورہ ورنگل کا گیارہ عرس تقاریب ( 7 مئی تا 8 مئی 2015 ) 17 رجب المرجب سے تقاریب عرس کا غسل شریف سے آغاز ہوگا ۔ 7 مئی بروز جمعرات ( 17 رجب المرجب ) بعد نماز عصر تا مغرب غسل شریف ،، محفل درود شریف و چشم خواجگانں اور بعد نماز مغرب صندل شریف و تناول تبرک و فاتحہ عرس شریف اور بعد نماز عشاء محفل نعت و منقبت بااہتمام بزم نعت سرور کونین ﷺ ورنگل ہوگا اور سماع خانہ حضرت حاجی صاحب قبلہؒ میں محفل سماع ہوگی ۔ 8 مئی بروز جمعہ ( 18 رجب المرب ) بعد نماز جمعہ ختم کلام مجید سلام و فاتحہ خوانی کے ساتھ تقاریب عرس کا اختتام ہوگا ۔