ورنگل محبوبیہ پنجتن ڈگری کالج میں داخلے جاری

ورنگل /8 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوبیہ پنجتن ڈگری کالج ورنگل میں ڈگری کورسیس بی ے ، بی کام ، بی کام کمپیوٹرس ، جنرل میں داخلے جاری ہیں ۔ سکریٹری خواجہ محمد حسن شریف نے بتایا کہ ڈگری کورسیس میں داخلوں کیلئے آن لائین سسٹم کیاگیاہے ۔ کاکتیہ یونیورسٹی کے تحت آنے والے تمام گروہ کالجس میں داخلہ آن لائین سے رہے ہیں ۔ انٹرمیڈیٹ یا اس کے ممثال کامیاب طلبہ و طالبات ڈگری کورسیس میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ آن لائین داخلوں کی آخری تاریخ 15 جون مقرر کی گئی ہے ۔ کاکتیہ یونیورسٹی کے تحت آنے والے ڈگری کالجس میں داخلوں کیلئے پہلی مرتبہ آن لائین سسٹم متعارف کیاگیا ہے ۔ کاکتیہ یونیورسٹی ڈگری نتائج میں گذشتہ سالوں میں یونیورسٹی سطح پر محبوبیہ پنجتن ڈگری کالج کی طالبات کا شاندار تعلیمی مظاہرہ رہا ۔ پہلا ، تیسرا ، پانچواں ، ساتواں رینک حاصل کرنے کے علاوہ کئی طلبہ و طالبات نے امتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کی ۔ کالج میں اردو ، تلگو اور انگریزی میڈیم میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع حاصل ہیں ۔ طلبہ و طالبات کسی بھی میڈیم میں داخلے لے سکتے ہیں جبکہ دوسری اختیاری زبان اردو لے سکتے ہیں ۔ خواہشمند طلبہ و طالبات کالج کے اوقات کار میں ربط پیدا کرتے ہوئے داخلوں کیلئے رہبری حاصل کرسکتے ہیں ۔