ورنگل ریلوے اسٹیشن میں20کروڑسے ترقیاتی

کاموں کو انجام دیا جائے گا ‘ سبرامنیم
ورنگل یکم اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تاریخی شہر ورنگل کے ریلوے اسٹیشن میں 20کروڑ لاگت سے کی ایک ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد ایڈیشنل ڈیویژن منیجر سبرامنیم نے ورنگل ریلوے کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 90 ریلوے اسٹیشنوں کو بہترین سیاحتی اسٹیشن کے طرز پر ترقی دی جارہی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں ورنگل ریلوے اسٹیشن کو اس پراجکٹ میں شامل کیا گیا انہوں نے پلٹ فارم ‘ بکنگ کاؤنٹر اسٹیشن کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے اسٹیشن منیجر جی وینکٹیشورلو سے معلومات حاصل کی اسٹیشن میں موجود اسکیلیسٹرکو عصری بنایا جائے گا ۔ پلیٹ فارم نمبر چار شیوانگر کی جانب مزید ایک اور اسکیلیسٹر کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔ پارکنگ کی بہترین سہولت ہے اس مقام پر بھی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا ۔ ورنگل ریلوے اسٹیشن کو عصری سہولتوں سے لیس کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں حیدرآباد ‘ دہلی ‘ ممبئی ‘ وجئے واڑہ ‘ مدراس ‘ کلکتہ روڈ پر مسافروں کی تعداد رہتی ہے ۔ ورنگل ریلوے اسٹیشن کو ترقی دینے کیلئے ریلوے کی جانب سے 20 کروڑ کا تخمینہ تیار کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر راج گوپال آر بی ایف سی آئی ایم روی بابو وہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔