اینٹ ورپ ( بلجیم ) 28 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہاکی ورلڈ لیگ کے سیمی فائنلس میں ناک آوٹ مرحلہ سے قبل ہندوستانی ہاکی ٹیم کو اپنی اہم ڈیفینڈر دیپیکا کے زخمی ہونے سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ہندوستانی وومنس ہاکی ٹیم یہاں اپنے مظاہرہ میں بہتری پیدا کر رہی تھی تاہم دیپیکا کے زخمی ہونے سے اس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ دیپیکا نے ورلڈ کپ سلور میڈلسٹ آسٹریلیا کے خلاف کل بہترین مظاہرہ کیا تھا اور کل کے میچ میں ہی انہیں زخمی ہونا پڑاتھا ۔ اس میچ میں ہندوستان کو 2 – 4 سے شکست ہوئی تھی ۔ ٹیم انڈیا کے مینیجر سی آر کمار نے کہا کہ دیپیکا زخمی ہے ان کے ہاتھ میں فریکچر نہیں ہے تاہم ان کا کھیلنا مشکل ہے ۔ ان کی عدم دستیابی ہندوستانی ٹیم کیلئے مشکلات کا باعث ہوسکتی ہے ۔ ٹیم کو ان سے اچھی امیدیں وابستہ تھیں۔