ورلڈ کپ 2026کی بولی ملتوی

زیورخ۔10جون (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال ورلڈ کپ 2026 بولی لگانے کا عمل ملتوی کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ 2018 اور 2022 میں ہونے والے ٹورنمنٹس سے متعلق الزامات کے درمیان کیا گیا ہے۔2026 کے ورلڈ کپ کی بولی لگانے کا فیصلہ مئی 2017 میں کوالا لمپور میں ہونا تھا۔سوئٹزلینڈ کے حکام قطر اور روس کو ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کے فیصلے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔2026 کے ورلڈ کپ کے لئے امریکہ کو پسندیدہ سمجھا جا رہا ہے لیکن کینیڈا اور کولمبیا کی بھی اس میں دلچسپی ہے۔فیفا کے اعلیٰ عہدیدار ڈومینی یو سیالا نے کہاکہ اگر 2018 اور 2022 میں فٹبال کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے رشوت دیے جانے کے شواہد سامنے آ گئے تو روس اور قطر کی ورلڈ کپ کی میزبانی سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔دونوں ملک ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے ووٹوں کی خریداری سے انکار کرتے ہیں۔ فیفا عہدیدار نے تسلیم کیا ہے کہ انھوں نے ابھی تک روس اور قطر کی جانب سے رشوت دیے جانے کے شواہد نہیں دیکھے ہیں۔