لارڈز۔3 مئی (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ کا سرتاج ایونٹ کرکٹ کے مرکز لارڈز میں کھیلا جائے گا اور انگلش کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ 2019 سے بڑا منافع ہونے کی امید ہے۔ کرکٹ کے گھر لارڈز میں 14کو جولائی کو فیصلہ کن مقابلہ کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین میچ ہو گا۔ فائنل ٹکٹ کی قیمت 395 پانڈ ہو گی ۔ ٹکٹس کے کم سے کم قیمت 188 پانڈ یعنی تقریبا 30 ہزار روپے ہو گی۔میگا ایونٹ کے دوران ای سی بی کو 8 لاکھ ٹکٹس کے عوض چار کروڑ پاونڈز کی آمدنی متوقع ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میچز لندن اسٹیڈیم میں کروانے کی کافی کوششیں کیں جس کی بڑی وجہ اس میں 60 ہزار سے زائد نشستوں کی گنجائش ہے لیکن عام طور پر فٹ بال میچز کیلئے استعمال ہونے والے گراونڈز کو کرکٹ کیلئے تیار کرنا کافی مہنگا سودا ثابت ہو رہا تھا اس لیے یہ تجویز قابل عمل نہیں سمجھی گئی۔