ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی

اسلام آباد۔17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)آئندہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ 2015کی ٹرافی نے اپنے پاکستان کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔گذ شتہ شب لاہور کے ایک کلب میں ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، ٹیم کے کپتان مصباح الحق ،منیجر معین خان ،کھلاڑیوں اور منتظمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ٹرافی تاریخی مینار پاکستان جائے گی جہاں عوام اس کا نظارہ کرسکیں گے۔ ٹرافی جہاز کے ذریعے کراچی آئے گی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹوئنٹی20 ٹورنمنٹ کے پہلے دن ٹرافی کی تقریب رونمائی میں ٹوئنٹی20 کپتان شاہد خان آفریدی،سرفراز احمد،اسد شفیق،شاہ زیب حسن ،محمد سمیع اور دیگر کھلاڑی اور بورڈ کے حکام شر کت کریں گے۔جمعرات کو ٹرافی قائد اعظم کے مزار میں رکھی جائے گی جہاں شائقین کرکٹ اس کا دیکھ سکیں گے۔دنیا کے مختلف ملکوں کا سفر کرتی ہوئی ٹرافی پاکستان پہنچی ہے۔