ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی بولنگ میں تجربات کا فیصلہ

کراچی 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) صف اول کے اسپینر سعید اجمل کی ورلڈ کپ میں شرکت پر غیر یقینی صورتحال اور آل راونڈر محمد حفیظ کی بولنگ پر آئی سی سی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے بعد پاکستانی ٹیم کا انتظامیہ ورلڈ کے تناظر میں اپنے بولنگ شعبہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں رواں سیریز کے دوران بولنگ شعبہ میں تجربات کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے قریبی اور باوثوق ذرائع کے بموجب یاسر شاہ کو نیوزیلینڈ کے خلاف رواں سیریز میں آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ بھی امید ہے کہ سابق کپتان اور آل راونڈ ر شعیب ملک کی قطعی کھلاڑیوں میں شمولیت یقینی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ وہ حفیظ کے متبادل کے طور پر ٹیم کیلئے سود مند کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں۔ انتظامیہ کوشاں ہیں کہ شاہدآفریدی کے ہمراہ ایک اور اسپینر کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جاسکے ۔ فاسٹ بولنگ شعبہ میںعمر گُل کے ہمراہ راحت علی ،احسان عادل ،جنید خان اور عمران خان کو بھی آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یاسر شاہ نے سعید اجمل کی عدم موجودگی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں متاثر کن مظاہرے کئے ہیں۔