کولمبو 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر سنت جے سوریا نے کہا ہے کہ ٹیم کو ورلڈ کپ 2015ء کے لئے فاسٹ بولنگ آل رائونڈرس کی ضرورت ہے۔سابق اوپنر نے میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے ورلڈ کپ کے حالات بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ سے بہت مختلف ہیں۔ورلڈ کپ سے قبل سری لنکائی ٹیم کو دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لئے روانہ ہونا ہے ،ہماری کوشش ہے کہ اس سے قبل ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کا پول تیار کریں اور پھر ان کو بھرپور میچ پریکٹس کا موقع فراہم کیا جائے ۔جے سوریا کا کہنا ہیکہ پال فار بریس کا سری لنکائی ٹیم کے کوچ کا عہدہ چھوڑنا میرے لئے انتہائی مایوس کن تھا۔بورڈ کے پال فاربریس کے ساتھ معاملات انتہائی خوشگوار تھے اب وہ انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں۔