ورلڈ کپ کیلئے رضاکاروں سے درخواستیں طلب

لندن۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی ورلڈ کپ میں چار ہزار سے زائد رضا کار خدمات انجام دیں گے جس کیلئے 8 مئی سے آن لائن درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ چھ ہفتوں پر مشتمل میگا ایونٹ کے گیارہ میزبان شہروں اور وینیوز پر رضا کار ٹرانسپورٹ، ایکریڈیشن ، فین زونز سمیت شائقین کی دیگر معاملات میں معاونت کریں گے۔