ورلڈ کپ ٹیم سے جڈیجہ کا اخراج اور یوراج کی شمولیت ؟

ممبئی۔3جنوری( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی ورلڈ کپ 2015ء کی ٹیم میں شمولیت غیریقینی صورتحال کا شکار ہوچکی ہے ‘ کیونکہ وہ کندھے کی زخم سے پریشان ہیں اور صحت یابی کیلئے کافی وقت درکار ہے۔ اُمید کی جارہی ہے کہ بی سی سی آئی متبادل کھلاڑی کی پالیسی کے تحت جڈیجہ کے مقام پر یوراج سنگھ کو ٹیم میں شامل کرسکتا ہے ۔ کیونکہ ان دنوں یوراج سنگھ نے ڈومسٹک مقابلوں میں اپنا فام حاصل کرلیا ہے ۔ گذشتہ مقابلہ میں یوراج سنگھ نے شاندار سنچری اسکور کی ہے ۔

بی سی سی آئی کے عہدیداروں نے توثیق کی ہے کہ جڈیجہ کے مقام پر یوراج سنگھ کی شمولیت کا موضوع کافی گرما گرم ہے اور منصوبہ بنایا جارہا ہے کہ جڈیجہ کے مقام پر یوراج سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا جائے ۔ 6جنوری کو ورلڈ کپ کے علاوہ آسٹریلیا میں میزبان اور انگلیڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کیلئے بھی ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہوگا ۔ واضح رہے کہ جڈیجہ زخم کی وجہ سے نہ صرف آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز سے محروم ہوچکے ہیں بلکہ انہیں اب صحت یابی کیلئے وقت درکار ہے ۔