ماسکو۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام)فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی میزبان ملک روس واپس پہنچ گئی ہے او میگا ایونٹ 14جون کو شروع ہوگا جس میں جرمنی کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کا عالمی سفر ختم ہوچکا ہے اور طلائی ٹرافی دنیا بھر کے سفر کے بعد میزبان ملک روس پہنچی تو سینکڑوں شائقین نے ورلڈ کپ ٹرافی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نمائشی فٹبال میچ بھی کھیلا گیا۔ ٹرافی کی نمائش روس کے24 شہروں میں کی جائے گی۔یاد رہے کہ سابق ورلڈ کپ برازیل میں 2014 میں ہوا تھا اور کپ جرمنی کی ٹیم نے جیتا تھا۔