ورلڈ کپ میں ون ڈاؤن کی پوزیشن پر کھیلنا چاہتا ہوں:یونس خان

کراچی۔19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں ٹاپ 3 نمبروں پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔یونس خان کہا کہ میگا ایونٹ میں کسی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے، ہر ٹیم کی کامیابی کے امکانات یکساں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سمیت ہر ٹیم کیخلاف اچھا کھیل کر جیتنے کی کوشش کریں گے ۔ یونس خان نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں ایسا کارنامہ انجام دینا چاہتے ہیں کہ جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔