ورلڈ کپ میں مشہور کھلاڑیوں کی عدم شرکت سے شائقین مایوس

ریو ڈی جنیرو ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال ورلڈ کپ2014ء کے آغاز میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا جہاں دنیا کے کئی مشہورفٹبالرس ایونٹ کویادگاربنائیں گے وہیں کچھ ایسے نامورکھلاڑی بھی ہیں جواس مرتبہ میگا ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ورلڈ کپ 2014 کاآغاز 12 جون کو برازیل میں ہوگا۔ ایونٹ کی تیاریاں عروج پرپہنچ چکی ہیں شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، لیکن کچھ ایسے نامورکھلاڑی بھی ہیں جواس مرتبہ اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔چیلسی کے فارورڈ ایشلے کول انگلینڈ،

اکیانوے فیصد بال پاسنگ کی شرح رکھنے والے فرانسیسی فٹبالرسمیر ناصری، ارجنٹینا کے کارلوس تیویز، انگلینڈ کے مائیکل کیرک، 21 سالہ برازیلین فٹبالر فلپ کورٹینواورکاکا،کو شائقین میگاایونٹ کے دوران ایکشن میں نہیں دیکھیں گے۔ سوئیڈن کے کپتان ذلاٹن ابراہموچ اورویلز کے گیرتھ بیل کی ٹیم میگاایونٹ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی جس کے سبب وہ ورلڈ کپ کھیلنے سے محروم رہیں گے۔